Human Trafficking. Torn pieces of paper with the words Human Trafficking. Concept Image. Black and White. Closeup.

12. دسمبر 2024

انسانی اسمگلنگ کے خلاف یَک زبان: استحصال کو روکنا اور متاثرہ افراد کی مدد کرنا

جرمنی میں ہر روز لوگ استحصال اور انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوتے ہیں۔ پناہ گزین، اور بالخصوص ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی کوئیر* افراد، خاص طور پر غیر محفوظ ہیں۔

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی وفاقی اور یورپی سطح پر اپنے شراکت دار اداروں کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر کئی منصوبے بروئے کار لا رہی ہے، جن کا مقصد انسانی اسمگلنگ کو روکنا، متاثرہ افراد کو بہترین ممکنہ معاونت فراہم کرنا، اور انہیں اپنے حقوق کے استعمال کے قابل بنانا ہے۔ ان منصوبوں کے تحت ایسی معلومات پر مبنی مواد تیار کیے گئے ہیں جو ممکنہ طور پر متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ پیشہ ور افراد اور رضاکاروں کے لیے بھی ہیں۔

کیا آپ خود بھی ایک پناہ گزین ہیں؟

اس ویڈیو میں جانیں کریں کہ جرمنی میں رہتے ہوئے آپ استحصال اور انسانی اسمگلنگ سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں، خطرناک حالات کو کیسے پہچان سکتے ہیں، اور کونسی معاونتی خدمات آپکے لئے دستیاب ہیں۔

  • جرمنی میں مزدوروں کے قوانین کی معلومات یہاںhttps://www.faire-integration.de/de/topic/792.flyer.html – article475 ملاحظہ فرمائیں۔
  • جرمن این۔ جی۔ او (NGO) انسانی اسمگلنگ کے خلاف اتحاد(Coalition against Human Trafficking)۔ (KOK) کی ویب سائٹ پر آپ اپنے علاقے میں موجود خصوصی مشاورتی مراکز تلاش کر سکتے ہیں۔
  • خواتین کے لیے تشدد کی شکایت کیلئے ہاٹ لائن (24/7) ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے116016 08000 پر دستیاب ہے۔
  •  مردوں کے لیے تشدد کی شکایت کرنے کی ہاٹ لائن پیر سے جمعرات صبح 8 بجے تا شام 8 بجے اور بروز جمعہ صبح 8 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک 9900 123 0800 پر دستیاب ہے۔

کیا آپ پیشہ ور یا رضاکار ہیں جو پناہ گزینوں سے براہِ راست رابطے میں ہیں؟

 جانیں کہ انسانی اسمگلنگ کیا ہے، استحصال کی کون کونسی شکلیں ہو سکتی ہیں، کونسی علامات اس کی نشاندہی کر سکتی ہیں، اسمگلرز کیسے کام کرتے ہیں، استحصال اور انسانی اسمگلنگ کا شکار کون ہو سکتا ہے، اور آپ اس کے خلاف کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات اور رابطہ کی تفصیلات کے لیے یہاںhttps://www.rescue.org/de/land/deutschland/schutz-rechtsberatung ملاحظہ فرمائیں۔