6. نومبر 2025

جرمنی میں کام کی تلاش ہے؟ تربیت یا ورک پرمٹ حاصل کرنا آپ کے رہائشی اسٹیٹس پر منحصر ہے۔ اگر آپ درج ذیل شرائط پر پورا اترتے ہیں،  تو آپ ‘ٹینٹ پورٹل’ (Tent-Portal) پر درخواست دے سکتے ہیں:

رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے پناہ گزین بغیر کسی پابندی کے تربیت  یا کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس (پناہ کے عمل کے دوران)  رہائشی اجازت نامہ یا عارضی طور پر ملک بدری کی معطلی ہے، تو آپ کو امیگریشن آفس سے اجازت نامہ درکار ہوگا، جو عام طور پر کم از کم تین تا چھ ماہ کے انتظار کے بعد ہی دیا جاتا ہے۔

شرائط آپ کے انفرادی کیس اور رہائشی اسٹیٹس کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ اس صورت میں، آپ کو مواقع کے حقِ رہائش(“Chancen-Aufenthaltsrecht”) کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہییں۔ یہ اُن افراد کو 18 ماہ کے لیے عارضی رہائشی اجازت نامہ فراہم کرتا ہے، جو 31 اکتوبر 2022ء تک جرمنی میں کم از کم پانچ سال سے عارضی طور پر ملک بدری کی معطلی کے تحت مقیم ہیں، تاکہ وہ  (مثلاً رہائشی قانون کی شق 25a یا شق 25b کے مطابق)  مستقل حقِ رہائش کے لیے درکار شرائط پوری کر سکیں۔ یہ ایک عبوری انتظام ہے جو روزگار کے مواقع تک رسائی آسان بنانے اور مستقل رہائش میں منتقلی کو سہل بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025ء ہے۔

🔎 نیا  ‘ٹینٹ ڈوئچ لینڈ پورٹل’ (Tent Deutschland Portal) اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے!
👉 ایک بار رجسٹریشن کریں – پورٹل خودکار طور پر آپ کی درخواست تیار کرتا ہے، اور آپ کا سی وی اور کور لیٹر لکھتا ہے۔
👉 ایسی کمپنیوں سے متعلقہ ملازمت کی پیشکش حاصل کریں جیسے کہ  adidas،  Deutsche Bahn،  Gi Group، Uniqlo اور دیگر بہت سی کمپنیاں، یا براہِ راست درخواست دیں۔
👉 برلن، فرینکفرٹ ایم مین، کولون، لائپزگ، ہیمبرگ، میونخ اور دیگر شہروں میں خالی آسامیوں کی معلومات حاصل کریں!
👉 عربی، یوکرینی، جرمن یا دیگر 12 زبانوں میں بھرتی کنندگان سے بات کریں۔
💛 پورٹل بالکل مفت، آسان اور خاص طور پر پناہ گزینوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
📲 ابھی بائیو (Bio) میں موجود لنک کے ذریعے رجسٹر کریں۔: https://tent.znapp.org/