ہماری نئی پیشکش: جنسی اور صنفی عدم مشابہت کے حوالے سے ٹریننگ، انٹیگریشن اور لینگوئج کورسز میں اساتذہ کے لیے ایک موضوع
"عدم مشابہت، خوش آمدید! جرمنی میں جنسی رجحان اور صنفی شناخت – انٹیگریشن کورسز میں تدریس کے لیے موضوع پر مبنی ہمراہی کتابچہ (تھیمیٹک کمپینین بک لیٹ)”
نصاب میں انٹیگریشن کورسز کے لیے، موضوع کے حوالے سے تدریس کے دو گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں۔
انٹیگریشن کورس کے لیڈرز کے لیے تربیت کے مندرجات یہ ہیں:
صنفی اور جنسی شناخت ہائے کا تعارف۔
آبائی ملکوں میں ایذا رسانی کی صورتحال – LGBTIQ+ افراد ترک وطن کیوں کرتے ہیں؟
نصابی کتاب میں انفرادی سیکشنز، حل شدہ کتابچے کے ساتھ۔
انٹرایکٹو(دو بدو) سوالات کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مستحکم کرنا، LGBTIQ+* اور صنفی مسائل کے موضوع پر تدریسی مواد کے مسترد ہونے اور اسکے بارے میں اٹھنے والے سوالات سے نمٹنا۔
اداروں یا معلمین کے کوئی اخراجات نہیں، کیونکہ ہم کوئی فیس نہیں لیتے ہیں۔ ٹریننگ میں شرکت کیلئے، اسکرین، کیمرہ اور مائیکروفون سمیت ایک مناسب ٹرمینل (انٹرنیٹ) ڈیوائس کی ضرورت ہو گی، تاکہ حصہ لینے والے Zoom کے ذریعے لاگ ان کر سکیں۔ ٹریننگ سیشنز کے اختتام پر، بنیادی توجہ ان ٹھوس تجاویز پر ہو گی کہ شرکاء، ہجرت کر کے آنے والے LGBTIQ+ افراد کے روز مرہ کے کاموں کی خصوصی ضروریات کو کیسے بطور احسن پورا کر سکتے ہیں۔ ہم اس کے لیے مواد فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم ٹریننگ کے اختتام پر، شرکت کی سند جاری کریں گے۔
ذاتی دعوت ناموں کے لیے، ہمیں تمام شرکاء کے ای۔ میل ایڈریس الگ الگ درکار ہیں۔ بلاشبہ، ہم ڈیٹا کو GDPR کی تعمیل و پابندی کرتے ہوئے محفوظ کرتے ہیں۔
یہاں ہماری ٹریننگ کی دو تاریخیں موجود ہیں: 9/11 اور 28/11/23 شام 5 تا رات 8 بجے تک۔
یہاں رجسٹر ہوں: ed.dvsl@seegufer-reeuq
اس کتابچے کو بھی اس ایڈریس سے بالکل مفت آرڈر کیا جا سکتا ہے۔