-
27. فروری 2022
کوئیر ریفیوجیز جرمنی نے” انٹیگریشن کورسز کے لیے کتابچے شائع کیا ہے۔”
فیڈرل آفس فار مائیگریشن اینڈ ریفیوجیز کے نصاب میں یہ واضح طور پر ریگولیٹ کیا گیا ہے کہ نئے ہجرت کرنے والے افراد کو اورانٹیگریشن کورسز میں جرمنی میں ایل جی بی ٹی لوگوں کے حقوق اور صورتحال کے بارے میں بھی کچھ سیکھانا چاہیے۔ تاہم، اکثر اوقات، کورس کے اساتذہ کے پاس اس معلومات کو مناسب طریقے سے پہنچانے کے لیے مناسب مواد کی کمی ہوتی ہے۔ کیونکہ تجارت میں دستیاب نصابی کتب میں عموماً ان موضوعات کو صرف ناکافی اور سطحی طور پر دکھایا جاتا ہے۔ پروجیکٹ "کوئیر ریفیوجیز جرمنی” نے اب پہلی بار بروشر "تنوع خوش آمدید!” کے ساتھ، ایک جامع کتابچہ تیار کیا ہے جو موجودہ مواد کو پورا کرتا ہے۔
-
27. فروری 2022
ڈے بگ تشدد کےخلاف تحفظ کے ملٹی پلائرز کے ساتھ پناہ گزین ایل جی بی ٹی کارکنوں کی ملک گیر پہلی تبادلہ میٹنگ
19-21 نومبر، 2021 پہلی بار کولون میں ایل جی بی ٹی کارکن مہاجروں "کوئیر ریفیوجیز جرمنی” اور تمام سات تشدد کے خلاف رابطہ پوائنٹس کے ملٹیپلائرز کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ ڈے بگ پروجیکٹ کا مقصد پورے جرمنی میں پناہ گزینوں کی پناہ گاہوں اور ان کے لئے کام کرنے والی اور معاون تنظیموں کی مدد کرنا ہے تاکہ تشدد کے خلاف تحفظ کو بہتر بنا یا جا سکے۔ ایل جی بی ٹی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد کے موضوع پر تجربات کے تبادلے کے لیے کافی وقت وقف کرنے کے ساتھ مختلف ورکشاپس، تشدد اور صدمے پر ایک لیکچر، اور تمام شرکاء کے لیے مشترکہ خود اعتمادی کی تربیت شامل تھی۔
-
10. نومبر 2021
وفاقی دفتر برائے نقل مکانی اور پناہ گزین کے صدر Dr.Sommer نے نیورمبرگ میں مذاکرات کے لیے LSVD کے نمائندگان کا استقبال کیا
یکم اکتوبر کی سہ پہر (LSVD) کے نمائندوں نے نیورمبرگ میں وفاقی دفتر برائے نقل مکانی اور پناہ گزین (BAMF) کی انتظامیہ سے ملاقات کی تاکہ کوئیر پناہ گزینوں کے متعلق مختلف موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ BAMF کے صدر Dr. Hans-Eckhard Sommer نے LSVD کو جرمن اسائلم اتھارٹی کے صدر دفتر نیورمبرگ میں مدعو کیا تھا۔ اس میٹنگ سے پہلےصبح انجمن اور وفاقی دفاتر کے ماہر شعبہ جات کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔
-
8. اکتوبر 2021
ECJ نے قانون بنایا ہے کہ فالو اپ پناہ گزینی کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے بے دخلی کی مدتیں غیر قانونی ہیں
9 ستمبر 2021 کے اپنے فیصلے میں، یورپین یونین عدالت (European Court of Justice/ECJ) نے مابعد پناہ گزینی کی درخواستوں کے قانونی جواز کے حوالے سے آسٹریائی انتظامی عدالت کے پیش کردہ سوالات کے کئی جوابات فراہم کیے ہیں۔ ECJ نے طے کیا ہے کہ ہم جنس پسنددرخواست دہندگان کی مابعد پناہ گزینی کی درخواستوں کو محض اس لیے ناقابل اجازت ہونے طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہم جنس پسند افراد نے خود کو پہلی سنوائی کے دوران اپنی جنسی اور صنفی شناخت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ تاہم، EU رکن ممالک، بیک وقت، ECJ کے مطابق، قوانین کو نافذ کرنے کا حق رکھتے ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا درخواست گزار کی جانب سے کوئی قصور پایا گیا ہے کیونکہ اس نے ان حقائق کا اذکار نہیں کیا ہے جو ابتدائی کارروائی کے دوران اسے پہلے سے ہی معلوم تھے۔
-
21. ستمبر 2021
LGBTIQ+ Asylmagazin پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ایک اور شمارہ کی تشہیر کرتا ہے۔
اس کے 7-8/2021 کے شمارے میں، Asylmagazin، ایک داخلی میگزین ہے کہ جو اسائلم سے متعلقہ رپورٹیں شائع کرتا ہے، جس نے "بنیادی موضوع: بھاگنے کی اصل وجہ کے طور پر جنسی و صنفی شناخت” پر ایک بار پھر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ دیگر مضامین کے علاوہ، اس ایڈیشن میں اس موضوع پر تین مضامین شامل ہیں۔ تین رپورٹوں میں سے پہلی رپورٹ میں، مصنف پیٹرا سوبنر نے قانون کے عمل میں ہیٹرو نارملٹی کے مضبوط اثرات کو اجاگر کیا نیزLGBTIQ+ کیسوں سے نمٹنے کے لیے ایک متبادل، بین الضابطہ نقطہ نظر تیار کیا ہے۔ دوسرے مضمون میں، مصنفین فلپ برون، پیٹرک ڈور اور الوا ٹریبرٹ نے ان معاملات کی وضاحت کی ہے جن میں جرمنی میں ہم جنس پسند مرد اورعورتوں کی ایسوسی ایشن (Lesben-und Schwulenverband = LSVD) نے ریاست کے "ٹرسٹی اٹارنیز” کی طرف سے”اسائلم کے متلاشی ہم جنس پسند افراد کو آؤٹ” کیا ہے۔ شعبہ۔” تیسرا آرٹیکل، جو اول الذکرتین مصنفین نے بھی لکھا تھا، اس میں "صوابدیدی ضرورت” کا حوالہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ، "BAMF اورعدالتیں سپریم کورٹ کے عائد کردہ احکامات کو کیسے ناکام بناتی ہیں۔”
-
12. اپریل 2021
اسائلم کے نظام سے متعلق سوالات کے جواب کیلئے نئی وضاحتی ویڈیوز
LGBTIQ+ افراد جو جرمنی میں اسائلم کے لئے درخواست دیتے ہیں یا جو ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وہ خود کو بے شمار چیلنجوں میں گھرا ہوا پاتے ہیں۔ انھیں ایک طرف اسائلم کی درخواست دینے کا لائحہ عمل نیز جس ایذا رسانی سے وہ گزرے ہیں اس کی قانونی تقسیم؛ دوسری طرف ہاؤسنگ کے سوالات کے ساتھ ساتھ رہائشی جگہوں پر تشدد سے تحفظ سے متعلق مسائل بھی درپیش ہیں۔ 2017ء کے آغاز میں، جرمنی بھر میں LSVD منصوبے Queer Refugees Deutschland نے ان تمام تر مسائل پر مبنی ایک ہدایات نامہ تیار کیا ہے، جو ان سوالات کے جوابات بخوبی فراہم کرتا ہے۔ ویب سائٹ پر، فی الحال یہ نو زبانوں میں دستیاب ہے۔ Bochum میں LGBTIQ+ مشاورتی دفتر Rosa Strippe کے تعاون سے، یہ ہدایت نامہ وضاحتی ویڈیوز کی پیش رفت کے لئے اثاثی طور پر استعمال کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ معلومات تک ہر طرح کی رکاوٹوں سے مبرا رسائی فراہم کی جا سکے۔