11. جنوری 2024

پریس سے تازہ ترین: وفاقی دفتر نے جنسی رجحان اور/یا صنفی شناخت (SOGI) سے متعلق اسائلم پروسیجر کے دوران بات چیت میں مدد کے لیے اصطلاحات کی ایک فہرست جاری کی ہے

عربی، دری، انگریزی، فرانسیسی، پشتو، فارسی، روسی، ترکی اور اردو میں دستیاب تازہ ترین گائیڈ، لوگوں کو جنسی اور صنفی شناخت کے بارے میں مزید دریافت کرنے اور سمجھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ جرمنی میں بھی، وہ افراد جو ہم جنس پسند عورت، ہم جنس پسند مرد، ابیلنگی،  ٹرانس جینڈر*، بین […]

عربی، دری، انگریزی، فرانسیسی، پشتو، فارسی، روسی، ترکی اور اردو میں دستیاب تازہ ترین گائیڈ، لوگوں کو جنسی اور صنفی شناخت کے بارے میں مزید دریافت کرنے اور سمجھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ جرمنی میں بھی، وہ افراد جو ہم جنس پسند عورت، ہم جنس پسند مرد، ابیلنگی،  ٹرانس جینڈر*، بین […]

عربی، دری، انگریزی، فرانسیسی، پشتو، فارسی، روسی، ترکی اور اردو میں دستیاب تازہ ترین گائیڈ، لوگوں کو جنسی اور صنفی شناخت کے بارے میں مزید دریافت کرنے اور سمجھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ جرمنی میں بھی، وہ افراد جو ہم جنس پسند عورت، ہم جنس پسند مرد، ابیلنگی،  ٹرانس جینڈر*، بین صنفی، اور ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر(LGBTIQ+Q*) کے طور پر شناخت ہوتے ہیں، اپنی روزمرہ کی زندگی میں پسماندگی کا سامنا کرتے ہیں، جس کے لیے حساس لیکن براہ راست توجہ کی ضرورت ہے۔ اس گائیڈ کے ساتھ ہمارا مقصد ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر(LGBTIQ+Q*) لوگوں کے خلاف تعصبات کو ختم کرنے میں افراد کو آگاہ کرنا، تعلیم دینا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ بہت ساری غیر یقینی صورتحال کا سامنا دوسروں کے تجربات، جذبات اور خدشات کے بارے میں سمجھ بوجھ نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے صحیح الفاظ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ہم جنس پسند عورتیں، ہم جنس پسند مرد، ابیلنگی، ٹرانس جینڈر*، بین صنفی، اور کوئیر افراد جنہوں نے حال ہی میں ہجرت کی ہے یا پناہ کی تلاش میں ہیں، انہیں اپنی ضروریات کے اظہار کے لیے ایک باعزت اور ہمدردانہ ماحول کی ضرورت ہے۔ بہت سے ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر(LGBTIQ+Q*) افراد اپنے مسائل پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ انہیں تشریح کے دوران اپنی مادری زبان میں اکثر توہین آمیز الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمارا مقصد انکے خوف کو کم کرنا اور انسان دوستانہ اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے ایک بااحترام اور ہمدردانہ نقطہ نظر پیش کرنا ہے۔ جنسی رجحان اور صنفی شناخت (SOGI) کے بارے میں اصطلاحات کی ایک فہرست کہ جو دو زبانی فارمیٹ میں دستیاب ہے، جرمنی میں ہم جنس پسند عورتوں اور ہم جنس پسند مردوں کی ایسوسی ایشن (LSVD) اور فیڈرل آفس فار مائیگریشن اینڈ ریفیوجیز (BAMF) کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے۔

اسی مناسبت سے، ہم ترجمانوں اور مترجمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیش بہا ترجموں میں سپورٹ کے لیے اس گائیڈ سے استفادہ کریں نیز ایک دوسرے کے ساتھ ان موضوعات پر بات چیت کرنے کے مواقع پر اسے استعمال کریں۔

اگر آپ کی ٹیم اس موضوع پر مفت تربیت حاصل کرنا چاہے، تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔

یہ گائیڈ یہاں ہمارے ہوم پیج پر بھی دستیاب ہے۔

یہ گائیڈ مفت حاصل کرنے کیلئے یہاں ای میل کریں: ed.dvsl@seegufer-reeuq