کوئیر امپاورمنٹ: جرمنی کی مزدور منڈی میں ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کویئر* پناہ گزینوں کے لیے + اسائلم قانون پر لیکچر، پیشہ ور اور رضاکار کونسلرز کے لیے ایک آن لائن معلوماتی تقریب، 05/11/2024، صبح 10:00 بجے تا دوپہر 12:30 بجے تک۔
ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر* پناہ گزین اپنے وطن کو، ظلم و ستم اور تشدد کی وجہ سے چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ تاہم، نئے میزبان ملک میں پہنچنے کے بعد بھی، ان میں سے بہت سے افراد کو اقتصادی طور پر ضم ہونے کے لیے درکار مدد دستیاب نہیں ہوتی۔ کمپنیاں اس چیلنج […]
ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر* پناہ گزین اپنے وطن کو، ظلم و ستم اور تشدد کی وجہ سے چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ تاہم، نئے میزبان ملک میں پہنچنے کے بعد بھی، ان میں سے بہت سے افراد کو اقتصادی طور پر ضم ہونے کے لیے درکار مدد دستیاب نہیں ہوتی۔
کمپنیاں اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں۔ اپنے ملازمین کو، ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر* پناہ گزینوں کو پیشہ ورانہ مشورے اور انفرادی معاونت کی فراہمی میں شامل کر کے، کمپنیاں ایل۔ جی۔ بی۔ ٹی۔ آئی۔ کوئیر* پناہ گزینوں کیلئے ملازمت کے مواقع تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اور انہیں روزگار کی منڈی میں اپنا مقام حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
TENT-جرمنی ایک مخصوص مینٹورنگ پروگرام پیش کرتا ہے جو کوئیر پناہ گزینوں کو مستقل اور محفوظ ملازمت کے حصول کے سفر میں انفرادی معاونت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ TENT کے ملازمین اہم معلومات فراہم کرتے ہیں کہ: ’یہ پروگرام کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے، اور کون اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟‘
پیٹرک ڈور (ایل۔ ایس۔ وی۔ ڈی* کوئیر ڈائیورسٹی ایسوسی ایشن کے بورڈ کے رکن) پناہ گزینوں کے حقوق پر ایک خصوصی پریزنٹیشن دیں گے، جو تمام کونسلرز اور دانشوروں کے لیے مفید معلومات فراہم کرے گی۔
سوالات کے لیے اور رجسٹریشن کے لیے براہ کرم رابطہ کریں: ed.dvsl@seegufer-reeuq