ہمارے پیشکش
نئے LSVD پروجیکٹ "Fluchtgrund queer: Queer Refugees Deutschland” کا مقصد جرمنی بھر میں موجود نیٹ ورکنگ کے ڈھانچے کو وسعت دینا ہے۔ میونسپل ملازمین اور دیگر تمام لوگ جو مہاجرین کے ساتھ کام کرتے ہیں انہیں LGBTIQ+ پناہ گزینوں کی خصوصی ضروریات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ملازمین اور رضاکار، ان پناہ گزینوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنے علم و مہارت کا استعمال کر سکتے ہیں جو خاص طور پر غیر محفوظ ہیں۔ وہ یہ کام زیادہ اعتماد کے ساتھ اور نیز انکی مخصوص ضروریات پر توجہ دے کر انجام دے سکتے ہیں۔
ہمارے کام میں انٹیگریشن اور پیشہ ورانہ لینگویج کورسز کے لیڈرز کے بارے میں مزید لوگوں کو آگاہ کرنا اور ان کی تربیت کرنا بھی شامل ہے۔ ہم یہ کام "متنوع جنسی و صنفی شناخت کے حامل افراد کی بہتر مدد اور انہیں بااختیار بنانے” میں سپورٹ کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔ ہم کورس لیڈرز کو ان کے تربیتی سیشنوں کے دوران مخصوص نصابی کتاب فراہم کرتے ہیں، اور یہ انہیں ان کے کام میں استعمال کرنے کے لیے مفت پیش کی جاتی ہے۔
موجودہ ویب سائٹ "www.queer-refugees.de” پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ آپ ایک آسان آن لائن نقشے کا استعمال کرتے ہوئے جرمنی بھر میں بہت سی معلومات اور رابطہ پوائنٹس آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ ویب سائٹ نو مختلف زبانوں اور سادہ انگریزی میں دستیاب ہے۔
آپ LGBTIQ+ پناہ گزینوں کے موضوع پرمعلوماتی مواد بھی ہم سے مفت منگوا سکتے ہیں۔
کیا آپ پناہ گزینوں کی مدد کے شعبے میں یا کسی LGBTIQ+ تنظیم کے لیے سرگرم ہیں؟
اگر آپ پناہ گزینوں کی مدد کے شعبے میں یا کسی LGBTIQ+ تنظیم کے لیے کام کر رہے ہیں، تو ہمیں پروجیکٹ کے حصے کے طور پر LGBTIQ+ پناہ گزینوں کے ساتھ آپ کے کام کے بارے میں، آپ اور آپ کے ساتھیوں کو تربیت دینے اور مشورہ دینے میں خوشی ہوگی۔
کیا آپ خود ایک پناہ گزین LGBTIQ+ فرد ہیں اور رابطہ یا مشاورت کی تلاش میں ہیں؟ ہمیں آپ کو بغیر کسی غیر ضروری پیچیدگی کے آپ کے علاقے میں رابطے کیلئے صحیح شخص سے آپ کو منسلک کرنے میں بے حد خوشی ہو گی۔ کیا آپ دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہم سے رابطہ کریں!
رابطہ:
آپ ہم سے Whatsapp ، ای میل اور Facebook کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ عام طور پر چند دنوں کے اندر ایک جواب دیا جاتا ہے. ہنگامی صورتحال جیسے تشدد کے واقعات کی صورت میں ، براہ مہربانی پولیس سے رابطہ کریں ۔
آپ ہم سے بذریعہ ای میل اور بذریعہ فیس بک رابطہ کر سکتے ہیں۔ جواب دینے میں ہمیں عموماً چند دنوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ کو فوری ہنگامی حالات جیسے کہ تشدد کے معاملات درپیش ہوں، تو براہ کرم اپنے سوشل ورکر اور پولیس سے رابطہ کریں۔
اہم نوٹ: جرمنی میں اسائلم کی درخواست صرف جرمنی سے ہی کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ اب بھی بیرون ملک ہیں اور بعد میں اسائلم کی درخواست دینے کے لیے جرمنی میں داخل ہونا چاہتے ہیں، تو بدقسمتی سے ہم آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔
کولون میں LSVD وفاقی دفتر میں قائم منصوبے کے لئے رابطہ افراد:
Colin Cahill-Müller
+49 (0) 157-30961018
زبانیں: جرمن، انگریزی