6. جولائی 2018

ہم کس طرح مختلف تجربات اور نقطہ نظر کے پیش نظر کے ساتھ ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں؟

Mainz میں LGBTIQ+ کے سرگرم کارکنوں کی دوسرے ملک گیر حلقے کا اجلاس۔
LGBTIQ+ پناہ گزینوں کے سرگرم کارکنان اپنے حلقے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے جرمنی بھر سے دوسری بار اکھٹے ہوئے ۔اس بار اجلاس Mainzمیں Rainbow Refugees کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

3 مارچ کو ماءنز یوتھ سینٹر میں اجلاس کا مقصد ،مختلف وفاقی صوبوں میں مختلف جنسی رجحان یا صنفی شناخت  رکھنے والوں کے تجربات کو اکھٹا کرنا تھا۔ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنا ، تا کہ LGBTIQ+  پناہ گزین کس طرح ان تجربات کے پیش نظر پیدا کردہ مشکلات سے نپٹ سکتے ہیں۔ یہاں، سیاسی پناہ کے طریقہ کار کے دوران مسائل، پناہ گزینوں کی رہاۂش گاہ میں سیکورٹی اور پناہ گزینوں کی تقسیم اور تفویض کے سوالات  پر توجہ دی گئی ۔ شرکاء  نے منصوبہ بند  AnKer مراکز کے حوالے سے  بہت سے سوالات اٹھائے : کہ کس طرح سیکورٹی کو یہاں یقینی بنایا جا سکتا ہے؟ کیسے LGBTIQ+  پناہ گزین  LGBTIQ+ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے  ہیں؟ وہ جرمنی میں اپنے متعلقہ حقوق کے بارے میں موجود معلومات کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟