"جرمنی میں مہاجر تنظیمیں اور نیٹ ورک – تعارف اور جائزہ”
کولون میں پناہ گزین ایل جی بی ٹی آئی کارکنوں کی ملک گیر نیٹ ورکنگ کا چھٹا اجلاس۔ پورے جرمنی سے پناہ گزین ایل جی بی ٹی آئی کارکنان نے اپنے نیٹ ورک میں سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے چھٹی بار ملاقات کی۔ اس بار یہ ملاقات "ایل ایس وی ڈی” کے تعاون سے کولون میں ایک سیمینار کی شکل میں ہوئی
چھٹی ورکشاپ "جرمنی میں مہاجر تنظیموں” کے عنوان پر مبنی تھی۔ پناہ گزین ایل جی بی ٹی آئی کارکنان نے دسمبر 2017 سے اب تک پانچ بار ملاقات کی ہے اوروہ خود کو "کوئیر ریفیوجیز جرمنی” کی ملک گیر ایسوسی ایشن کے قیام کے ذریعے قائم کر رہے ہیں جس میں وہ جرمنی میں ایل جی بی ٹی آئی پناہ گزینوں کے حقوق کے لئے آزادانہ طور پر متحرک ہوسکیں۔
ورکشاپ کا مقصد موجودہ تارکین وطن تنظیموں سے واقف ہونا اور ان کے ڈھانچے کو سمجھنا تھا۔ نیمو ڈارٹمنڈ سے تعلق رکھنے والے ہمارے اسپیکر ڈاکٹر آندرس اوٹالوارو نے ایک سیمینار دیا جس میں مہاجر تنظیمیں جرمنی میں کیا کام کرتی ہیں اوران کا جرمنی میں تارکین وطن کے لئے کیا کردار ہے۔ اس سیمینارمیں مندرجہ ذیل نکات شامل تھے۔
1۔ جرمنی میں مہاجر تنظیموں کی مختصر تعارف۔
- کونسی تنظیمیں بطورمہاجر تنظیمیں ملک بھر میں سرگرم ہیں۔
- تارکین وطن کی تنظیموں کا ایک سرسری تصور بطور خصوصی پیشہ ورانہ رجحان۔
4۔ اس کے علاوہ مہاجر تنظیموں کے قومی نیٹ ورک کا آئیڈیا اور انکے کام۔
سیمینار میں شرکت کے لئے گیارہ شرکاء آٹھ جرمن وفاقی ریاستوں اورسات آ باۂی ممالک سے آۓ۔
اس ورکشاپ کا ایک اہم پہلو”ایل ایس وی ڈی” کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی اوران کے موجودہ نظام کو کارآمد بنانا تھا۔