10. مئی 2020

ایک نئے ڈیزائن میں ہینڈ آوٹ – رہائش گاہوں اور مشورے کے مراکز کے بارے میں معلومات

"Queer Refugees Deutschland” پروجیکٹ نے اپنے مشاورتی مواد کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ نہ صرف ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے ، بلکہ تحریری مضمون کے متن میں بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔ مہاجرین اور ان کے مددگاروں کے لیے نئے مشوروں کے ساتھ تیار معلومات کا پیکٹ گیارہ زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ معلومات کا پیکٹ طباعت شدہ حالت میں عربی، جرمن، انگلش، فرانسیسی، فارسی، روسی، ہسپانوی ، ترکی اور اردو میں مفت منگوایا جا سکتا ہے۔

ان مشاوراتی ہینڈ آوٹ کےعلاوہ آپ کو ایل ایس وی ڈی اور دیگر تنظیموں کی طرف سے مواد کی فائل میں ڈاؤں لوڈ کرنے کے لیے بہت سا دوسرا مواد بھی مل جائے گا – اس کے نیچے رہائش اور مشاوراتی مراکز کے لیے کئی زبانوں میں پوسٹر بھی:

پروجیکٹ میں کام کرنے والے ساتھی لیلیتھ رضا اور اینا وولف بڑی دلچسپی کے ساتھ آپ کے لیے اس مواد کے ساتھ متعدد دیگر مفید معلومات کا ایک پیکٹ تیار کرتی ہیں۔ مناسب اقدامات کے ساتھ ایل جی بی ٹی آئی- مہاجرین کی خصوصی حفاظت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس میں وہ مشورے اور تربیت کے ساتھ اداروں کی مدد کرتی ہیں۔ مواد منگوانے کے لیے اورمزید معلومات کے لیے ای میل ایڈریس ed.dvsl@seegufer-reeuq پرآپ کو رابطہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔