12. اپریل 2021

اسائلم کے نظام سے متعلق سوالات کے جواب کیلئے نئی وضاحتی ویڈیوز

LGBTIQ+ افراد جو جرمنی میں اسائلم کے لئے درخواست دیتے ہیں یا جو ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وہ خود کو بے شمار چیلنجوں میں گھرا ہوا پاتے ہیں۔ انھیں ایک طرف اسائلم کی درخواست دینے کا لائحہ عمل نیز جس ایذا رسانی سے وہ گزرے ہیں اس کی قانونی تقسیم؛ دوسری طرف ہاؤسنگ کے سوالات کے ساتھ ساتھ رہائشی جگہوں پر تشدد سے تحفظ سے متعلق مسائل بھی درپیش ہیں۔ 2017ء کے آغاز میں، جرمنی بھر میں LSVD منصوبے Queer Refugees Deutschland نے ان تمام تر مسائل پر مبنی ایک ہدایات نامہ تیار کیا ہے، جو ان سوالات کے جوابات بخوبی فراہم کرتا ہے۔ ویب سائٹ پر، فی الحال یہ نو زبانوں میں دستیاب ہے۔  Bochum میں LGBTIQ+ مشاورتی دفتر Rosa Strippe کے تعاون سے، یہ ہدایت نامہ وضاحتی ویڈیوز کی پیش رفت کے لئے اثاثی طور پر استعمال کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ معلومات تک ہر طرح کی رکاوٹوں سے مبرا رسائی فراہم کی جا سکے۔

اب تک، ان میں سے چار وضاحتی ویڈیوز پہلے ہی تیار کی جا چکی ہیں۔ یہ عربی، جرمن، انگریزی اور فارسی میں دستیاب ہیں۔ Rosa Strippe کے عملے اور/یا Senlima، جو کہ  Bochum میں LGBTIQ+ پناہ گزینوں و مہاجریں کا ایک پروگرام ہے، کی نمائندگی کرنے والے زائرین نے وائس اوور فنکاروں کا کردار ادا کیا ہے۔ “ہمارا ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عملی طور پر تمام مہاجرین پناہ گزینوں کو اسائلم کے عمل کے دوران انکے تمام تر حقوق پر مبنی مکمل معلومات تک آسان رسائی حاصل ہو۔ اسی لیے ہماری ویڈیوز نہ صرف پراجیکٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، بلکہ نمونے کے طور پر یو ٹیوب پر بھی قابل رسائی ہیں۔” Queer Refugees Deutschland کى لِلتھ رضا نے وضاحت کی۔ ٹیم LSVD پراجیکٹ ویب سائٹ پر خصوصی طور پر اضافی زبانوں فرانسیسی، روسی، ہسپانوی، ترکی اور اردو میں وضاحتی ویڈیوز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید معلومات کیلئے لنکس:

Rosa Strippe und LSVD

Rosa Strippe and LSVD

Rosa Strippe وLSVD

Rosa Strippe و LSVD