LSVD نے پناہ گاہوں میں موجود LGBTIQ+ پناہ گزینوں کے تحفظ کے پیشِ نظر ایک عملی ہدایت نامہ شائع کیا ہے
پناہ گاہوں میں، نسوانی ہم جنس پرست، ہم جنس پرست، دونوں جنسوں کی جانب رغبت رکھنے والے، خواجہ سراؤں اور مخلوط جنس کے حامل (LGBTIQ+) پناہ گزین اکثروبیشتر زور زبردستی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا، جرمنی میں، اگر وہ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں، تو وہ ایک خطرے سے غیر محفوظ گروہ ہیں جنھیں خصوصی تحفظ درکار ہے۔ ان کے اصل ممالک میں ان کے گزشتہ منفی تجربات اور پناہ گاہوں میں ان پر زور زبردستی کو مدِ نطر رکھتے ہوئے،زیادہ تر GBTIL پناہ گزین اپنی رہائشی جگہوں پر چھپ کر رہتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، رہائش اور معاونت کے لحاظ سے ان کی ضروریات کو اکثر مدِ نظر نہیں رکھا جاتا۔ اس صورت حال میں، جرمنی میں نسوانی ہم جنس پرست اور ہم جنس پرستوں کی فیڈریشن (LSVD) نے، "پناہ گاہوں میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے ابتدائی وفاقی کاروائی” کی نیٹ ورکنگ کے موقع پر نیا ہدایت نامہ “Leitfaden für die Praxis – LSBTIQ+*-sensibler Gewaltschutz für Geflüchtete” شائع کیا ہے۔
اس لیے، جرمن زبان کے ہدایت نامے کا ہدف وفاقی ریاستوں اور بلدیات کے زیرِ تحت پناہ گاہوں کے ملازمین ہیں۔ مصنف الوا ٹریبرٹ نے مختصراً بیان کیا ہے کہ جرمن "پناہ گزینوں کی رہائش گاہوں میں مقیم پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے کم سے کم معیارات” کے LGBTIQ+ پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے معاہدوں کا نفاذ کس طرح سے عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ اس عملی ہدایت نامے کے ساتھ، LSVD پناہ گاہوں کے عملے کے اراکین سے "LGBTIQ+ پناہ گزینوں کے ساتھ ان کے کام کیلئے ابتدائی طور پر عملی تجاویز اور کارآمد مواد” فراہم کرنے کی امید کرتا ہے،” LSVD بورڈ کی جانب سے ھینی اینگلزاور پیٹرک ڈور کا تبصرہ۔ ہدایات نامے کی تالیف کیلئے جرمنی کے وزیر برائے خاندان، معمر افراد، خواتین اور نوجوان نسل (BMFSFJ) کی جانب سے تعاون کیا گیا۔ ہدایات نامہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے اوراسے ed.dvsl@seegufer-reeuq پر ای میل بھیج کر مفت آرڈر کیا جا سکتا ہے۔